کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی، طویل لوڈشیڈنگ میں عوام بلبلا اٹھے

کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی، طویل لوڈشیڈنگ میں عوام بلبلا اٹھے

29 views

شدید گرمی میں کے الیکڑک کی شہرقائد میں من مانیاں جاری ہے، رات گئے تک شہرکے کئی علاقوں میں اندھیرے کا راج رہا، مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں کراچی میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک جا پہنچا جبکہ رات گئے بھی علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم رہے۔

اختر کالونی،کشمیر کالونی، محمود آباد، منظور کالونی، گجر چوک، پی ای سی ایچ سوسائٹی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، الہلال سوسائٹی

نارتھ کراچی، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے اسکیم سیون، لیاقت آباد سی ون ایریا

گلستان جوہر بلاک 19، گلستان جوہر بلاک 8، عزیز آباد، کریم آباد،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور

ملیر سمیت مختلف علاقوں کو رات گئے بجلی کی بندش کا سامنا رہا ہے۔

شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین برہم ہوگئے ، کے الیکٹرک اور

حکومت پر شدید تنقید کر ڈالی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے سوشل میڈیا وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ کینپپ سے کے الیکٹرک کو

ملنے والی 60 میگاواٹ بجلی کی سپلائی فنی خرابی کے باعث معطل ہے۔

خرابی کو دور کرنے کیلئے مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *