نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

59 views

 لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کی، لاہور

ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے 7 سنیئر ججز بھی شریک رہے۔

اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔

لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ 6 جولائی 2019 کو صدر ن لیگ شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی

جس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیوز جاری کی گئیں۔ویڈیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی گئی۔

یاد رہے کہ اس وقت کے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو  العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو  7 سال قید کی سزا

سنائی تھی اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *