بالی ووڈ کو ایک اور دھچکا،مشہور کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئیں

بالی ووڈ کو ایک اور دھچکا،مشہور کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئیں

78 views

بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے ایک کے ایک بری نظر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف رقاصہ اور کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین سروج خان گزشتہ رات  دل کا دورہ پڑنے سے 71 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہو گیا۔

وہ سانس لینے میں شکایت کے بعد وہ 17 جون سے ممبئی کے باندرا واقع گرو نانک اسپتال میں بھرتی تھیں جہاں

کل رات 1.52 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔

سروج خان نے بالی ووڈ کو ایک سے بڑھ کر ایک گانے دئیے ہیں۔ ان کے سکھائے گئے ڈانس کی وجہ سے بالی ووڈ میں کئی اداکاراؤں کے کیرئیر بن گئے۔

انہوں نے سال 1983 میں ’ ہیرو‘ فلم میں کوریوگرافی کی تھی جب کہ بطور کوریو گرافر ان کی آخری فلم ’ کلنک‘ تھی۔

سروج خان تین بار قومی ایوارڈ فاتح  رہیں انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو بہت سے یاد گار گانیں دیئے،جن میں ایک دو تین، دھک دھک کرنے لگا

چولی کے پیچھے کیا ہے، نیبوڑہ اور ڈھولا رے ڈھولا شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *