پی ایس یل فائیو کے باقی میچز کب ہونگے؟؟؟

پی ایس یل فائیو کے باقی میچز کب ہونگے؟؟؟

36 views

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ 4 میچوں کا نومبر میں انعقاد پہلی ترجیح قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، جس میں سیزن فائیو کے بقیہ میچز اور

دیگر معاملات پر تفصیلی سوچ بچار کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرنچائزز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچز نومبر میں

کرانا پہلی ترجیح رکھی گئی ہے جبکہ پی ایس ایل کے میچز کے لیے مزید غور جاری رہے گا کوویڈ 19 کی وجہ سے کئی معاملات غیر یقینی کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنلز اور فائنل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے

ملتوی کردیا گیا ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز 17 اور فائنل 18 مارچ کو شیڈول تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *