عسکری اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ،سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی بھرمار

عسکری اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ،سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی بھرمار

33 views

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ عسکری ایئرلائن کو فنکشنل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کی تردید عسکری ایوی ایشن سروس نے کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2018 کے ایک اخبار کا تراشہ شیئر کیا جارہا ہے جس میں لکھا ہے کہ عسکری ایئر لائن کا افتتاح آرمی چیف کریں گے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کو لیکر عسکری اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، جس کے مطابق پی آئی اے کی تباہی اور

یورپین ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت عسکری ایئر لائن کو لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تاہم عسکری ایویشن نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے، عسکری ایوی ایشن سروس کے ایک افسر کے مطابق

عسکری ایئر لائن کا فی الحال آپریشنل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، کم از کم 2020 میں تو ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *