پی ایس ایکس حملے میں استعمال کار،ڈرامہ کے سین میں بھی موجود

پی ایس ایکس حملے میں استعمال کار،ڈرامہ کے سین میں بھی موجود

95 views

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حملے میں دہشت گردوں کی زیراستعمال کار جیو کے ڈرامے بھی نظر آگئی،تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تحقیقات مزید تیز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حملے میں دہشت گردوں کی زیراستعمال کار جیو کے ڈرامے دیوانگی کے

ایک سین ہل پارک میں کھڑی نظر آگئی۔

ڈرامے کی یکم جولائی 2020 ءکو نشر ہونے والی قسط نمبر 33 میں ڈرامے کے دو کردار گفتگو کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں

تو پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک کار پر یہی نمبر نظر آتا ہے۔

PSX attack: Car used by terrorists caught on camera in TV show ...

سوشل میڈیا پر تصاویر کے آنے کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ کار مزید تیز ہوگیا، جیو ٹی وی سے بھی تفتیش کا آغاز کردیا۔

جس پر ڈرامے کی متعلقہ قسط کی مکمل ریکارڈنگ تفتیشی حکام کے حوالے کر دی ہے۔

جیو انتظامیہ نے مکمل ریکارڈنگ تفتیشی حکام کے حوالے کردی ہے جس کے مطابق ڈرامے کی یہ قسط 30 اگست 2019 کو

ہل پارک میں شوٹ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 29 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور

اسٹاک ایکسچینج کے 3سیکیورٹی گارڈز سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *