کراچی:اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع،متاثرین70 ہزار سے زائد

کراچی:اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع،متاثرین70 ہزار سے زائد

40 views

کراچی کے ضلع غربی کے 5 ٹاؤنز کی 6 یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ رات 12 بجے سے شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا ان میں اورنگی ٹاون میں یوسی 11، داتا نگر، ایریا، سیون اے اور

بی اورنگی ٹاؤن کی یو سی 12 مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد، علیگڑھ کالونی کے علاقے شامل ہیں۔

سائٹ ٹاؤن کی یو سی 4 میٹرول، بلاک ایک، دو، تین چار اور  پانچ جب کہ بلدیہ ٹاؤن یو سی 5، سعیدآباد، ایریا فائیو جی، فائیو جے

اے تھری اور گڈاپ ٹاؤن کی یو سی 5 سونگل، گلشن معمار بلاک ایکس، وائی اور زیڈ، کیماڑی ٹاؤن میں یو سی 3 کیماڑی، ڈاکس اور

مجید کالونی کے علاقے بھی شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 17 جولائی 2020 تک نافذ العمل ہو گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران علاقے میں موجود انڈسٹریز اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی جب کہ نجی تقریبات پر بھی پاپندی عائد ہوگی

ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، ہوم ڈیلوری پر بھی پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی، اموات کی تعداد ایک ہزار 220 تک

پہنچ چکی ہے جبکہ 39 ہزار 463 کورونا سے متاثرہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *