امریکا کا رواں سال کے آخر تک کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ

امریکا کا رواں سال کے آخر تک کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ

69 views

امریکہ نے رواں سال کے آخر میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا ہے، دو ویکسین کے ٹرائل جولائی میں شروع ہوجائے گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر سٹیون ہان کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ امریکہ

میں کورونا وائرس کی ویکسین اس سال کے آخر تک یا اگلے سال کے آغاز تک بنا لی جائے گی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ درجنوں کمپنیاں ویکسین بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ایسے سمجھیں کہ ہم اس ہدف کو

پہنچنے کے لیے کئی کوششیں کر رہے ہیں۔

سٹیون ہان نے کہا کہ ایف ڈی اے نے چار مختلف ویکسینز کے لیے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دے دی ہے۔

دو ویکسینز کے ٹرائلز جولائی میں شروع ہو جائیں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ اس سال کے آخر یا اگلے برس کے آغاز میں ویکسین بن جائے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں 27 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *