وقار ذکاء نے پب جی پر عارضی پابندی کو کورٹ میں چیلنج کردیا

وقار ذکاء نے پب جی پر عارضی پابندی کو کورٹ میں چیلنج کردیا

48 views

ٹی وی میزبان وقار ذکاء نے پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر عارضی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، میزبان کا کہنا ہے کہ گیم پر پابندی کی وجہ سے پاکستان الیکٹرانک اسپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی میزبان نے اپنی درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک اسپورٹس دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے۔

پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا زریعہ ہے، پب جی گیم پر پابندی ریڈ بل، ڈیو اور دیگر کمپنیاں اسپانسرشپ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

وقار ذکاء کا کہنا تھا کہ اسپانسر شپ ہونے سے پاکستان کو بے حد معاشی نقصان ہوگا، پب جی گیم پر پابندی کی وجہ سے

پاکستان الیکٹرانک اسپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔

وقار زکا نے اپنی درخواست میں پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ویڈ گیم

کا ورلڈ کپ ہورہا ہے،ساری اسپانسرشپ ختم ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ نوجوانوں میں ذہنی دباؤ اور خودکشی کے بڑھتے رحجانات کے باعث پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ’پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز‘ (پب

جی) کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد اس گیم پر یکم جون سے پابندی عائد کردی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *