پاک فضائیہ کے سی -130 طیارے نے سِکھ یاتریوں کی میتیں  پی اے ایف بیس پشاور پہنچادیں

پاک فضائیہ کے سی -130 طیارے نے سِکھ یاتریوں کی میتیں پی اے ایف بیس پشاور پہنچادیں

25 views

 پاک فضائیہ کا سی- 130 طیارہ گزشتہ روز کے ٹرین حادثے میں ہلاک  سِکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچ گیا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  گزشتہ روز شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور کوسٹر کے درمیان  ہونے والے خوفناک تصا دم میں ہلاک 21 سِکھ یاتریوں اور ایک ڈرائیور کی

میتوں کو پی اے ایف بیس لاہور سے پشاور منتقل کردیا گیا ہے

ٹرین حادثے میں ہلاک شدگان کےورثا اپنے عزیزوں کی میتوں کو لینے کی لئے پی اے ایف بیس پشاور پر موجود تھے۔جہاں انہوں نے شناخت کے بعد میتیں وصول کیں

واضح رہے کہ   گزشتہ روز شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور کوسٹر کے درمیان  ہونے والے خوفناک حادثے میں مرنے والوں میں 11 مرد،10خواتین اور ایک چار سال کا بچہ شامل ہیں

جبکہ 05زخمی اسپتال میں زیِر علاج ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے  بھی اس اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج  کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ  انہوں نے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *