راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپگینڈے اور نفرت انگیز جھوٹے الزامات لگانے سے کبھی باز نہیں آتا ا ور جب بات پاکستان کے دفاعی اداروں کی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ہو تو ان کے خلاف بھارتی تجزیہ کاروں کی زہر آلود گفتگو کوئی نئی بات نہیں ہے
حالیہ دنوں لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارتی فوج نے بدترین پسپائی اور ہزیمت اٹھائی ہے مگر بھارتی تجزیہ کار بجائے اپنی عوام کو سچ بتانے کے بجائے ایک بار پھر
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں پرالزام تراشیاں شروع کردیں ہیں جبکہ ان کی تضحیک اڑاتے ہوئے ان کو ایک بار پھرناکارہ کہنا شروع کر دیا
جبکہ اپنی فوج کی ناکامیاں چھپانے کے لئے اس بار بھی پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگاڈالے
بھارتی ٹی وی چینل پر موجود بھارتی تجزیہ کار ویبھو نے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی اجنسیوں کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ
ان کی انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے، چین ہو، روس ہو یا امریکا ہو وہ پاکستان کو اہمیت صرف اس لئے دیتے ہیں کہ کہیں یہ دہشت گردی نہ کروانا شروع کر دیں۔
بھارتی تجزیہ کار کے اس نفرت انگیز تجزیے پر پاکستانی تجزیہ کار اطہرکاظمی نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ
اگر نیپال اور بھوٹان میں چائنا کےخلاف بول رہا ہے تو آپ کے وزیراعظم نریندر مودی کو ان سے سیکھنا چاہیے
کیوں کہ نریندر مودی صاحب کی زبان سے اب تک چائنا کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں نکلا ہے۔
اطہر کاظمی نے بھارتی تجزیہ کاروں کو آ ئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعظم نریندر مودی نے تو بھارت اور چائنا کے بارڈر کا دورہ کرنے کے دوران بھی چین کا ایک دفعہ بھی نام نہیں لیا
اور نہ ہی یہ کہا کہ چین ہمارے علاقوں سے نکل جائے، جس پر عالمی میڈیا نے بھی مودی سے سوال کیا ہے کہ کیوں وہ چائنا کا نام لینے سے گھبرا رہے ہیں؟
بھارتی تجزیہ کار کی کہ پاکستان سے صرف دہشت گردی کروا سکتا ہے کا جواب دیتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ اگر آپ بلوچستان کا ذکر کرتے ہیں
تو 2009 میں آپ کے ہی وزیراعظم نے اقرار کیا تھا کہ ہم لوگ بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں، جس پر بعد میں بی جے پی نے کہا تھا کہ
اگر سات سمندروں کے پانی سے بھی اس عبارت کو دھویا جائے تو یہ پھر بھی نہیں ملے گی۔
پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر بھارتی تجزیہ کار کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو یاد ہو تو جموں کشمیر میں جو اسامہ سکینڈل تھا
اس میں تو آپ کا پورا بریگیڈ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کر رہا تھا، اب آپ کس منہ سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کسی کام کی نہیں؟
اپنی گفتگو کے آخر میں اطہر کاظمی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کرونا فنڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی جانب سے جو کرونا فنڈ کا اعلان کیا گیا تھا
اس میں تو چائنا نے بھی فنڈ دیا ہوا ہے، اگر آپ کو چائنا سے اتنی ہی تکلیف ہے تو کم از کم اب چائنا کے پیسے تو واپس کردیں،
جس پر بھارتی تجزیہ کاروں کو منہ کی کھانی پڑی اور جواب میں کچھ نہ کہہ سکے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
India says troops had 'minor face-off' with China in Sikkim border area rava.pk/ur/2021/01/25/india-sa… #India #China… twitter.com/i/web/status/13536…
Meet the world's 'dirtiest' man who hasn't showered in 65 years rava.pk/ur/2021/01/25/meet-the… #AmouHaji #Iran… twitter.com/i/web/status/13536…
Chaudhry The Martyr – Trailer of biopic on slain Karachi cop released rava.pk/ur/2021/01/25/feature-… #AslamChaudhry… twitter.com/i/web/status/13536…
Father daughter duo; Tara Mahmood is daughter of Federal Minister of Education Shafqat Mahmood.… twitter.com/i/web/status/13536…
Varun Dhawan ties knot with Natasha Dalal rava.pk/ur/2021/01/25/varun-dh… #Varunkishaadi #varunkishadi #varunwedsnatasha… twitter.com/i/web/status/13535…
Your email address will not be published. Required fields are marked *