فلم کا ٹائٹل ایک تھی گلوان وادی زیادہ اچھا رہے گا

فلم کا ٹائٹل ایک تھی گلوان وادی زیادہ اچھا رہے گا

37 views

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے بھارت اور چین کے درمیان وادی گلوان میں جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان کردیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار اجے دیوگن پر میمز اور مضحکہ خیز پوسٹس کی بھرمار اس وقت شروع ہوئیں جب بالی ووڈ اداکار

اجے دیوگن نے بھارت اور چین کے درمیان وادی گلوان میں جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان کیا۔

جس کے بعد پاکستانی اور ہندوستانی سوشل میڈیا یوزرز نے اجے دیوگن کو آڑے ہاتھوں لیکر میمز کی بھرمار کردی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چائنا کے جنرل کا کردار اداکار عامر خان نبھائیں گے۔

ایک اور صارف توصیف ہمایوں نے لکھا کہ ’ایک تھی گلوان وادی ٹائٹل زیادہ اچھا رہے گا۔

صارف نے لکھا کہ کا کہنا تھا کہ فلم کا اختتام یہ ہوگا کہ اجے دیوگن مودی سرکار کی جانب سے بند کی گئی 59 ایپلی کیشن کو

اپنے پاس سے ڈیلیٹ کردیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تصادم ہوا جس میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *