لٹل ڈریگن اور قومی ہیرو ایم ایم عالم کا آج 85 واں یوم ولادت

لٹل ڈریگن اور قومی ہیرو ایم ایم عالم کا آج 85 واں یوم ولادت

110 views

 پاک بھارت 1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے کم وقت میں دشمن ملک بھارت کے 5 طیاروں کو زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کا 85 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے۔

ستمبر 1965ء کی جنگ میں عددی برتری رکھنے والے دشمن ملک بھارت کےخود ساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا تین مختلف محاذوں پر ٹاکرا ہوا تھا۔

ان ہوائی معرکوں کے دوران کچھ ایسے واقعات جنگی تاریخ کا حصہ بن گئے جس کی دنیا بھر کی جنگی ہوا بازی میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی

ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن ملک بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو پے درپے

اپنے لڑاکا طیارے سیبر 86  کی گنوں سے نشانے پر رکھنے کےبعد زمین بوس کردیا تھا۔

ایم ایم عالم نے ایک ہی وقت میں جن 5 بھارتی ہنٹر طیاروں کو خاک چٹائی

وہ ایم ایم عالم کے اپنے جنگی جہاز سیبر 86  سے کئی گنا زیادہ برق رفتار اور جنگی صلاحیتوں کے حامل تھے

ان ہی غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر انھیں فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔

Image result for little dragon mm alam

ایم ایم عالم نے 65 کی جنگ میں مختلف محاذوں پر کل 11 بھارتی طیاروں کو تباہی سے دوچار کیا جن میں 9 مکمل طور پر تباہ

جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ گیارہ بھارتی ترنگے ان کے جہاز کی باڈی پر نمایاں دکھائی دیتے تھے۔

بہادری اور شجاعت کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے وطن کے اس عظیم ہیرو کو ان کے تاریخ ساز کارنامےپر ستارہ جرأت سے نوازا گیا جبکہ

لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا۔

قوم کے یہ قابل فخر سپوت 18 مارچ 2013کو 78 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے انہیں ماڑی پور میں  پی اے ایف بیس مسرور

کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *