راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
عالمگیر وباءکے دوران معروف ای کامرس کمپنی دراز نے 5500 سے زیادہ افراد کو آن لائن کاروبار کی سہولت فراہم کی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ کمپنی ملک بھر میں 45 ہزار بزنسز کی آن لائن کاروبار اور مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
مزید برآں کورونا کی وبا کے بعد 5 ہزار 514 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو دراز
پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز قائم کرکے ڈیجیٹل آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ” دراز ہم قدم” پروگرام کا آغاز مئی میں کووڈ۔19 کی وبا کے بعد شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ای کامرس
پلیٹ فارم پر ایس ایم ایز شاپس کا قیام تھا تاکہ ایس ایم ایز کے کاروباری اداروں کو پاکستان میں اپنی مصنوعات کی فروخت
کے لئے معروف ای کامرس پلیٹ فارم سے استفادہ کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل کاروبار کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کا بنیادی
سبب سماجی فاصلے کی پالیسی اور آزادانہ نقل و حمل پر حفاظتی اقدامات کے تحت بعض عائد پابنداں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دراز ہم قدم پروگرام کے تحت کمپنی کو رجسٹریشن کے لئے 35 ہزار سے زئاد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دراز ہم قدم پروگرام کا مقصد ایس ایم ایز کو با اختیار بنا ک ان کے کاروبار میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی ہم قدم پروگرام کے تحت دو ماہ کے لئے اپنی فیس اور دراز یونیورسٹی سے نئے کاروباری اداروں
کی تربیت پروگرام 80 ملین روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے ملک میں کامرس اور ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
India says troops had 'minor face-off' with China in Sikkim border area rava.pk/ur/2021/01/25/india-sa… #India #China… twitter.com/i/web/status/13536…
Meet the world's 'dirtiest' man who hasn't showered in 65 years rava.pk/ur/2021/01/25/meet-the… #AmouHaji #Iran… twitter.com/i/web/status/13536…
Chaudhry The Martyr – Trailer of biopic on slain Karachi cop released rava.pk/ur/2021/01/25/feature-… #AslamChaudhry… twitter.com/i/web/status/13536…
Father daughter duo; Tara Mahmood is daughter of Federal Minister of Education Shafqat Mahmood.… twitter.com/i/web/status/13536…
Varun Dhawan ties knot with Natasha Dalal rava.pk/ur/2021/01/25/varun-dh… #Varunkishaadi #varunkishadi #varunwedsnatasha… twitter.com/i/web/status/13535…
Your email address will not be published. Required fields are marked *