معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

37 views

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو ہی گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور

حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہا ہوں۔

انہوں نے قوم سے دعا اپیل کی ہے جبکہ کورونا کیخلاف اس جنگ میں اپنی ٹیم کی کارگردگی کو بھی سراہایا ہے۔

خیال رہے کہ اکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 50 افراد

جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 762 ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *