بہت جلد آپ کو ایک اچھی خبرسناؤن گی، اسرا بلگچ

بہت جلد آپ کو ایک اچھی خبرسناؤن گی، اسرا بلگچ

22 views

مشہور ترک ڈارمہ کی حلیمہ سلطان نے پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا اشارہ کردیا، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ بہت جلد آپ کو ایک اچھی خبرسناؤں گی۔

سوشل میڈیا پر ہلچل اس وقت شروع ہوئی جب پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے مشہور ترک ڈرامہ دیریلیش ارطغرل کے

مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل اور حلیمہ سلطان کو پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسیڈر بننے کی پیشکش دی۔

جس پر حلیمہ سلطان( ایسرا بلجیک) نے اپنی ایک ٹویٹ میں  جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو ٹیگ کرتے ہوئے  لکھا کہ میں بہت

جلد  آپ کے ساتھ ایک اچھی خبر شیئر کروں گی۔

حلیمہ سلطان کی ٹوئٹ پر جاوید آفریدی نے شکریہ ادا بھی کیا۔

دونوں شخصیات کی ٹوئٹ منظرعام پر آنے کے بعد صارفین نے ایسرا بلجیک کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور ان کے

پاکستان آنے پر اپنی بےتابی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جاوید آفریدی نے ے ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں  مداحوں سے ارطغرل اور حلیمہ سلطان کو ٹیم کا

برینڈ ایمبیسیڈر منتخب کرنے سے متعلق تجاویز مانگی تھیں جس پر مداحوں  کی جانب سے  خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *