کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ، تاج محل نہیں کھولے گا

کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ، تاج محل نہیں کھولے گا

17 views

بھارتی حکومت نے 6 جولائی سے ملک بھر کے تاریخی مقامات اور یادگاروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم تاج محل کو کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میں یادگاروں اور تاریخی مقامات پیر یعنی 6 جولائی سے کھول رہے ہیں تاہم آگرہ میں تاج محل اور

دیگر یادگاریں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے نہیں کھولے جا رہے۔

حکام کے مطابق آگرہ میں کورونا کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تاج محل، آگرہ فورٹ، سکندرا، فتح پور سیکری جیسی

تمام محفوظ یادگاروں کو اگلے احکامات تک نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرک مجسٹریٹ پربھوناتھ سنگھ نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور صورتحال کو دیکھنے کے بعد ہی مزید فیصلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پیر سے کوئی بھی مذہبی مقام زائرین کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔

دوسری جانب مرکزی حکومت نے ملک بھر میں تمام یادگاروں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے ،حتمی فیصلہ ریاستی حکومتوں پر چھوڑ دیا ہے۔

یوپی میں بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلعی مجسٹریٹوں کو اس طرح کے بہت سے اہم فیصلے لینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

خیال رہے کہ آگرہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 1282 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ

اب تک 90 افراد انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارت میں روز ہزاروں کی تعداد میں کورونا وائرس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،ایک دن میں  24ہزار 850 کیسز رپورٹ ہوئے

اور 600 سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار 165 ہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *