صنم ، ایمان علی سانولی رنگت کی وجہ سے مریم نواز کی بائیوپکچرکرنے کے قابل نہیں

صنم ، ایمان علی سانولی رنگت کی وجہ سے مریم نواز کی بائیوپکچرکرنے کے قابل نہیں

86 views

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ صنم سعید اور ماڈل ایمان علی اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے مریم نواز کی بائیو پکچر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا نجی ٹی وی کے نمائندے کو دیے گئے

خصوصی انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صنم سعید اور ایمان علی اپنی سانولی رنگت کی

وجہ سے مریم نواز کی بائیو پکچر میں کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

حنا بٹ کی جانب سے اداکاراؤں کیلئے متنازع بیان کے بعد سوشل میڈیا یوزرز نے اپنی تنقیدی توپوں کا رخ انکی جانب کرلیا

سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک اور سوال جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر مریم نواز کی بائیو پکچر بنے تو ان میں سے کون سی اداکارہ کو لیڈنگ رول میں

دیکھنا پسند کرے گی؟ مہوش حیات، زارا نور عباس، ماہرہ خان یا حریم فاروق؟

اس سوال کا جواب دیتے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ان میں سے ماہرہ خان  انہیں بہت پسند ہیں مگر وہ بھی یہ رول نہیں کر سکتیں۔

دوسری جانب عمران خان کو بطور وزیراعظم دس میں سے کتنے نمبر دینے سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو

بطور وزیراعظم تو ایک بھی نمبر نہیں دوں گی لیکن بطور کرکٹر دس میں سے سات نمبر دو گی کیوں کہ وہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیت کر لائے تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *