آسٹریلوی سفیر جیفری شا نے آم کھانے کا طریقہ بتادیا

آسٹریلوی سفیر جیفری شا نے آم کھانے کا طریقہ بتادیا

16 views

آسٹریلوی سفیر جیفری شا نےآم کھانے کا طریقہ بتادیا، رسیلے آموں سے لطف اندوز ہوتی تصاویر نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے،سوشل میڈیا پر آسٹریلوی سفیر کے چرچے جاری۔

تحریر۔۔غانیہ خالد

پھلوں کے بادشاہ آم کی لذت اور غذائیت سے کون انکار نہیں کرتا؟؟ اور ایسے میں بات کی جائے پاکستانی آموں کی تو اف منہ میں پانی آہی جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی سفیر جیفری شا کیساتھ ہوا، جن کو آموں سے محبت نہ روک نہ پائی اور ٹوٹ پڑے پاکستانی رس دار میٹھے آموں پر۔

مگر کہانی اس وقت دلچسپ ہوئی جب آسٹریلوی سفیر نے ایک صارف کے مشورے پر آموں کو کھانے کا دیسی طریقہ اپنایا ۔

آم، پاکستان

 

تصویروں میں جیفری شا نے آموں کو خوب دبا کر نرم کرلیا اور پھر بڑے ہی مزے سے چوس کر آم کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جیفری شا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے پچھلے ٹویٹ کے بعد بہت سارے تبصرے سنے ہیں اور

روایتی پاکستانی انداز میں آم کھانے کی کوشش کی ہے۔ ایک اچھا آم، جسے “صحیح انداز میں” کھایا جاتا ہے

تو وہ آپ کو اتنی ہی خوشی دے سکتا ہے جتنی آئس کریم! اسے بجا طور پر پاکستان میں “پھلوں کا بادشاہ” کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے آسٹریلوی سفیر کے دیسی اسٹائل کو خوب سہرایا گیا جبکہ کچھ ہی منٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں ری ٹوئٹ بھی ہوگئے۔

خیال رہے کہ پاکستان دنیا بھر میں آم کی برآمد کرنے والا چھٹا سب سے بڑا ملک ہے۔ جہاں  آموں کی دو سو سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔

ان میں سندھڑی، چونسہ، انور رٹول، لنگڑا، سرولی، سنہرا، بینگن پھلی، کلیکٹر، نیلم، صالح بھائی، زعفران، گلاب خاصہ، دسہری اور

الماس اپنے ذائقہ اور خوشبو کی وجہ سے نسبتاً مشہور ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *