امریکا :آن لائن کلاسیز لینے والے طلبہ کو واپس وطن جانے کا حکم

امریکا :آن لائن کلاسیز لینے والے طلبہ کو واپس وطن جانے کا حکم

18 views

امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی طلبہ جو امریکا میں تعلیمی ویزے پر موجود ہیں اگر وہ آن لائن کلاسز لے رہے ہیں تو اپنے اپنے ملک واپس لوٹ جائیں۔

عالمگیر وباء کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں جہاں آن لائن کلاسیز کے ذریعے تدریس کا عمل جاری ہے۔

اس ضمن میں امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں زیرِ تعلیم وہ طلبا جن کی کلاسیں مکمل طور پر آن لائن ہو چکی ہیں انہیں

امریکہ میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ کے محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نان امیگرنٹ ایف  ون اور

ایف ٹو طالب علم جن کی تمام کلاسز آن لائن ہو رہی ہے وہ کورس مکمل کرنے کے لیے امریکہ میں نہیں رہ سکتے۔

بیان کے مطابق اگر طلبا فال 2020 (خزاں کے سیمیسٹر) کے دوران امریکہ میں رہنا چاہتے ہیں تو انھیں ایسا

کوئی کورس لینا ہوگا جہاں آف لائن کلاسیں جاری ہوں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ قواعد کی پاسداری نہ کرنے والوں کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہاورڈ یونیوسٹی کا کہنا ہے 40 فیصد انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس کو کیمپس آنے کی اجازت دی جائے گی لیکن ان کے کلاسز آئن لائن ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *