پاک فوج کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوسپوتوں کو خراج عقیدت

پاک فوج کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوسپوتوں کو خراج عقیدت

19 views

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدارلالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اپنے پیغام میں پاک فوج نے

کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے2عظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کیپٹن کرنل شیرخان شہید

حوالدارلالک جان شہید بہادری کا درخشندہ باب ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی،خیبرپختونخوا،غذر،گلگت بلتستان کےعظیم شہداہیروہیں، شہدا نے اپنے خون سے

ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مادروطن کےدفاع کیلئےجان نچھاورکرنےسےبڑھ کرکوئی اعزازنہیں

قوم کواپنےبہادربیٹوں پر فخر ہے، ہرقیمت پر ملکی دفاع کیلئے بہادری سے ڈٹے رہنا دھرتی کے بیٹوں کاشیوا ہے۔

کارگل جنگ کے شہیدکرنل شیرخان اور لالک جان کی کہانی

سال 1999 میں 18400 فٹ بلندی پر  کرنل شیر خان بہادری اور شجاعت کی ایک ایسی مثال قائم کی جسکوکوئی رسواء نہیں کرسکتا۔

 اٹھائیس جون 1999کو بھارتی افواج نے دراس کے علاقے پر حملہ کیا۔ جہاں کیپٹن کرنل شیر خان نے 41 فوجیوں کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی فوج کے

نہ صرف دانت کھٹے کیے جبکہ انہیں زمین بوس کردیا۔

 اس معرکے میں کیپٹن کرنل شیر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

 غذر کے گاوں یاسین کا 32 سالہ نوجوان لالک جان کارگل میں اہم ترین مورچوں کے دفاع پر دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

اندھیری رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیڈر کے بھیس میں دشمن فوج ایک بٹالین کی نفری نے حوالدار لالک جان کی چوکی پر حملہ کیا۔

جہاں حوالدار لالک جان بزدل دشمنوں پر قہر بن ٹوٹ پڑے اور ناکوں چنے چبوادیے،اور 7 جولائی 1999 ءکو دشمن کے ناپاک

عزام خاک میں ملاتے جام شہادت نوش کرگئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *