پاکستان اور چین کے درمیان آزاد پتن ہائیڈرو پراجیکٹ کا معاہدہ

پاکستان اور چین کے درمیان آزاد پتن ہائیڈرو پراجیکٹ کا معاہدہ

29 views

 پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کے لئے معاہدے پردستخط  کردیئے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کی مثال بنے گا  ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور

اس سے سات سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔

اس منصوبے کیلئے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک میں سستی اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار میں مدد دے گا۔

یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع اور 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

تقريب سے خطاب ميں وزيراعظم عمران خان نے کہا کہ درآمدی تیل کی وجہ سے عوام کو بجلی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی

خوشی ہے اب پانی سے بجلی بنے گی، قرض لے کر نہيں سرمايہ کاری کرکے ہائيڈرو پراجيکٹ بنارہے ہيں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *