پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا

73 views

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پاکستان انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گا۔

پی سی بی کی جانب جاری کردہ شیڈول کے مطابق سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

Image

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مانچسٹر میں ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اگست، 30  اگست اور یکم ستمبر کو ہوں گے۔  پہلا اور

تیسرا ٹی ٹوئنٹی ڈے نائٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی دن کے وقت میں ہی مکمل ہوجائے گا۔

سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی انگلینڈ پہنچ چکی ہے اور اس وقت ووسٹر میں ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ کیلئے موجود ہے

جہاں سے ٹیم تیرہ جولائی کو ڈربی روانہ ہوگی، ڈربی میں پاکستان کرکٹ ٹیم باضابطہ ٹریننگ کرے گی

جس میں دو انٹر اسکواڈ چار روزہ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ تمام میچز بغیر کراوڈ کے، بائیو سیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ سے بھی سیریز کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *