امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کا نوٹس دیدیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کا نوٹس دیدیا

22 views

امریکہ نے اقوامِ متحدہ اور کانگریس کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے دستبرداری کا نوٹس دے دیا ہے، تاہم اس مرحلے کی تکمیل میں ایک سال تک لگ سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفان ڈوجاریک نے اس بات

کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کی اپنی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے جس کا اطلاق 6 جولائی 2021 سے ہوگا۔

کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں ڈیموکریٹ رکن سینیٹر رابرٹ مینینڈز نے ٹوئٹر پر لکھا ککانگریس کو

نوٹیفیکیشن موصول ہوا ہے کہ امریکہ کے صدر نے وبا کے دوران امریکہ کو عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر دستبردار کر لیا ہے۔

انھوں نے لکھا کہ اس سے امریکی بیمار اور امریکہ تنہا رہ جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 صدرٹرمپ نے عالمی ایجنسی کی فنڈنگ بھی معطل کررکھی ہے۔امریکی صدر کا الزام ہے کہ ڈبلیو ایچ او چین کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس سے 29 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *