ویرات کوہلی کی مشکلات میں سامنا،مفادات کے تصادم کی انکوائری کا حکم

ویرات کوہلی کی مشکلات میں سامنا،مفادات کے تصادم کی انکوائری کا حکم

24 views

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مفادات کے تصادم سے متعلق انکوائری کا سامنا ہے جنہوں نے دو تجارتی منصوبوں میں عہدے سنبھال رکھے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیخلاف دو تجارتی منصوبوں کا عہدے سنبھال رکھنے پر انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

اس ضمن میں مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے تاحیات رکن سنجیو گپتا نے بھارتی کپتان کیخلاف ایک سے زائد عہدوں کی شکایت درج کرادی ہے۔

سنجیو گپتا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے عہدے ملکی کرکٹ بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

جن کے مطابق کوئی فرد ایک سے زائد عہدے نہیں رکھ سکتا۔

سنجیو گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کپتان ’’ویرات کوہلی سپورٹس‘‘ اور ’’کارنر اسٹون وینچر پارٹنرز‘‘ کے علاوہ

ٹیلنٹ ایجنسی ’’کارنر اسٹون سپورٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔

سنجیو گپتا نے اس حوالے سے بھارتی بورڈ کے ایتھکس آفیسر اور محتسب جسٹس ریٹائرڈ ڈی کے جین

صدر بی سی سی آئی سوراو گنگولی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری سمیت دیگر ایگزیکٹوز کو بھی

ای میل ارسال کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنجیو گپتا ماضی میں سچن ٹنڈولکر،وینکٹ لکشمن اور روہول ڈریوڈ کیخلاف بھی مفادات کے ٹکراؤ سے

متعلق شکایات درج کرا چکے ہیں جن کو نوٹسز ارسال کئے گئے مگر انہیں کلیئر کردیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *