خوبصورت ترین مردوں کی دوڑ میں اداکار عمران عباس سے سے آگے

خوبصورت ترین مردوں کی دوڑ میں اداکار عمران عباس سے سے آگے

29 views

پاکستان کے پرکشش مردوں کی فہرست میں اداکار عمران عباس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،اداکار نے فہرست میں 35 مردوں کو پچھاڑ کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یلی کینن نیوز نامی ویب سائٹ نے 2020 کے پاکستان کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری کی ہے ۔

جس میں شوبز اور اسپورٹس سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 35 شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اداکار عمران عباس کا نام سر فہرست ہے، اداکار نے مذکورہ فہرست میں

اپنا نام نمایاں آنے پر انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

فہرست میں اداکار عماد عرفانی دوسرے، شہروز سبزواری تیسرے، دانش تیمور چوتھے، عمر شہزاد پانچویں، شہزاد نور چھٹے اور

ماڈل حسنین لہری کا نام ساتویں نمبر پر ہے جب کہ اداکار آغا علی آٹھ اور سکندر رضوی نویں نمبر پر ہیں۔

ین ملک 10ویں، فرحان طاہر 11ویں، شہباز شگری 12ویں، شہریار منور 13ویں، عدیل چوہدری 14ویں، فواد احمد 15ویں اور

میکال ذولفقار 16 ویں جب کہ سیف الوہاب 17 ویں، اسد شان 18ویں، اور نبیل زبیری 19ویں نمبر پر ہیں۔

پُرکشش مردوں کی فہرست میں جہان خالد 20ویں، آفتاب جیکب 21ویں، اداکار نور حسن 22ویں، ماڈل چامپ امی 23ویں

اداکار شان شاہد 24ویں، عثمان مختار 25ویں جبکہ اداکار فواد خان کا نمبر 26واں ہے۔

خیال رہے کہ عمران عباس پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں ، وہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔

فہرست میں ایمل خان 27ویں، عبداللہ اعجاز 28ویں ، بلال اشرف 29ویں، بلال لشاری 30ویں، باکسر عامر خان 31ویں

شعیب ملک 32ویں اداکار زاہد اھمد 33ویں جب کہ احسن خان 34ویں اور شاہد آفریدی 35ویں نمبر پر ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *