پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، فوری سماعت کی استدعا منظور

پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، فوری سماعت کی استدعا منظور

20 views

کراچی کے وکیل زین اے سومرو ایڈوکیٹ نے جعلی ڈگریوں کے حامل پائلٹس اور اتھارٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا،عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس خادم حسین کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

درخواست میں وکیل این اے سومرو نے مؤقف اپنایا ہے کہ چند برسوں میں جہاز گرنے کے چار بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

بوجھا ائیر لائن، ائیر بلیو،پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ اور پی آئی اے کا جہاز تباہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کہ کہ جب تک ایوی ایشن ی جانب سے پائلٹ لسٹ جاری نہیں ہوتی تب تک ایئر سورس بند کی جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ بائیس مئی کو کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 97 افراد زندگی کی

بازی ہار گیے حادثے کی ابتدائی رپورٹ 22 جون وزیر ہوا بازی نے پیش کی۔

رپورٹ میں حادثے کا ذمہ دار پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو دیا گیا، وزیر ہوا بازی نے اپنے بیان میں کہا ملک میں 262 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہیں۔

وزیر ہوا بازی کے بیان پر بین الاقوامی نیوز چینلز نے ہیڈ لائن کے طور پر چلایا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ہوا بازی کے بیان پر پائلٹس کی انٹر نیشنل تنظیم نے تشویشاک اظہار کیا، سول ایسوسی ایشن

اپنی ذمہ دار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ پائلٹس لائسنس کے اجرا کو بہتر بنایا جائے ،جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں ہوجاتا ہے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئےلائسنس کے اجراء سے روکا جائے۔

درخواست میں وزارت ہوا بازی،سول ایوی ایشن اتھارٹی،وزیر ہوا بازی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *