راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بڑی عید کے قریب آتے ہی شہرقائد میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سبزی ، گوشت کیساتھ ساتھ دودھ بھی مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے قریب آتے ہی شہرقائد میں مہنگائی کی بھی لہر آگئی ، قیمتوں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کی چیخیں نکل گئیں۔
مرغی کا گوشت بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گیا، برائلر گوشت کی قیمت 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
کراچی میں پیاز کی فی کلو قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 50 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی ہول سیل منڈی میں پیاز 500 روپے
من سے بڑھ کر بارہ سو1200 روپے من ہوگئیں۔
ٹماٹر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،اس وقت 80 روپے سے 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے، کچا اور سبز ٹماٹر مارکیٹ
میں 60 سے 70 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔
ٹماٹر کی پیٹی 700 سے بڑھ کر 1200روپے ہوگئیں جبکہ ہری مرچیں بھی ہول سیل منڈی میں 30 روپے کلو سے بڑھ کر 100 روپے کلو پر پہنچ گئیں۔
دوسری جانب شہر قائد میں ڈیری فارمرز نے بھی دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا ازخود اضافہ کر دیا۔
دودھ کی قیمت میں 330 روپیہ فی من غیرسرکاری اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہو گا۔
عمل درآمد کی صورت میں دودھ کی خوردہ قیمت 120 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں تازہ دودھ پہلے ہی 94 روپے کی سرکاری قیمت سے 16 روپے زائد پر فروخت ہو رہا ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
India says troops had 'minor face-off' with China in Sikkim border area rava.pk/ur/2021/01/25/india-sa… #India #China… twitter.com/i/web/status/13536…
Meet the world's 'dirtiest' man who hasn't showered in 65 years rava.pk/ur/2021/01/25/meet-the… #AmouHaji #Iran… twitter.com/i/web/status/13536…
Chaudhry The Martyr – Trailer of biopic on slain Karachi cop released rava.pk/ur/2021/01/25/feature-… #AslamChaudhry… twitter.com/i/web/status/13536…
Father daughter duo; Tara Mahmood is daughter of Federal Minister of Education Shafqat Mahmood.… twitter.com/i/web/status/13536…
Varun Dhawan ties knot with Natasha Dalal rava.pk/ur/2021/01/25/varun-dh… #Varunkishaadi #varunkishadi #varunwedsnatasha… twitter.com/i/web/status/13535…
Your email address will not be published. Required fields are marked *