بھارت میں ایک ہی دن میں 25 ہزار کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ

بھارت میں ایک ہی دن میں 25 ہزار کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ

23 views

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24،879 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جو اب تک کسی ایک دن میں متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24،879 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جو اب تک کسی

ایک دن میں متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔

جبکہ 487 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 21،129 ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ نئے کیسز سامنے

آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد سات لاکھ 67 ہزار 296 ہو گئی ہے،ان متاثرین میں سے دو لاکھ 69 ہزار 789 افراد میں

اس وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں، اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار 378 بنتی ہے۔

آیئے دن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث بھارت شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *