انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران کچھ دلچسپ مناظر

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران کچھ دلچسپ مناظر

18 views

کرونا وائرس کے سبب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایس او پیز کے تحت پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا ، جہاں کچھ دلچسپ مناظر شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

کرکٹ میچز میں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے وہیں کچھ ایسے دلچسپ پہلو بھی دیکھنے کو

ملتے جو کرکٹ تماشائیوں کو بھا جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ٹاس کے وقت ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کرونا ایس او پیز بھول گئے اور مصافحہ کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا۔

تاہم اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس محتاط رہے اور ہاتھ کے بجائے کہنی آگے کردی پھر دونوں کھلاڑی مسکرانے لگے

اس دلچسپ صورتحال کو ٹی وی پر دیکھ کر شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں نے بلیک لائیوز میٹر مہم سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا گیا۔

میچ شروع کرنے سے قبل گراؤنڈ میں موجود انگلش بیٹسمین، ویسٹ انڈین فیلڈرز کے ساتھ ساتھ امپائر بھی گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔

جبکہ بلیک لائیوز میٹر مہم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں باؤنڈری کے باہر بیٹھے تمام کھلاڑی اور گراؤنڈ اسٹاف بھی شامل تھا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد یہ پہلی کرکٹ سیریز ہے جو انگلینڈ میں کھیلی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *