بھارتی حکومت نے فوجیوں کو فیس بک سمیت دیگر ایپس کے استعمال سے روکدیا

بھارتی حکومت نے فوجیوں کو فیس بک سمیت دیگر ایپس کے استعمال سے روکدیا

39 views

بھارتی حکومت نے فوجیوں کو فیس بک سمیت دیگر ایپس استعمال کرنے سے روک دیا، وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں کو فیس بک سمیت 89 ایپس اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنی ہونگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے فوجیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوجی فوری طور پر اپنے موبائل سے فیس بک ، ٹرو کالر

ٹینڈر ، انسٹاگرام سمیت دیگر 89 ایپس کو ڈیلیٹ کردے۔

وزارت دفاع کی جانب سے یہ اقدام خفیہ معلومات اور راز افشاں کے خوف سے اٹھایا گیا ہے، بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے جو کوئی

بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

جن ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں وی چیٹ، شیئر چیٹ، وائبر، آئی ایم او، سموسہ، کوالی، زیندر، زپیا، شیئراِٹ، یوسی براؤزر

یوسی براؤزر منی، زوم، لائیو می، وی میٹ،، کیم اسکینر، بیوٹی پلس، ٹرو کالر، پب جی، کلیش آف کنگز، علی ایکسپریس

کاؤچ سرفنگ، ہنگامہ اور سانگز ڈاٹ پی کے، ٹمبلر، ریڈ اٹ جیسی معروف ایپس بھی ان 89 ایپس کی فہرست میں شامل ہیں۔

جبکہ اس کے علاوہ ڈیلی ہَنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٓ لداخ میں چین سے تنازعے کے بعد بھارت میں ٹک ٹک سمیت 59 ایپس پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *