راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد آئسولیشن ہسپتال اورمریضوں کے علاج کے مرکز کا افتتاح کردیا، ڈھائی سوبستروں پرمشتمل جدیدسہولتوں سے آراستہ ہسپتال ریکارڈچالیس دن میں تعمیر کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید اسپتال کا افتتاح کر دیا،ڈھائی سو بستروں پر
مشتمل اسپتال 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا۔
اس موقع پر چینی وفد، سفیر، این ڈی ایم اے کے چیئرمین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وفاقی وزرا شبلی فراز، اسد عمر و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
وزیراعظم کوچیئرمین این ڈی ایم اے نے آئسولیشن اسپتال سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے
قائم کردہ آئسولیشن سینٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے آئسولیشن سینٹر کے قیام کو سراہا۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے
عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
انھوں نے کہا کہ سب نے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں تعاون کیا ہے اور اب ہم دنیا کے ان ممالک میں ہیں جہاں متاثرین کی تعداد کم ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ خدا کا کرم ہے کہ پاکستان میں اس وبا سے بہت کم اموات ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آج سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ ”اگر ہم نے اس عید پر بداحتیاطی کی تو پھر خطرہ یہ ہے کہ ایک دم یہ
وائرس پھیل جائے گا۔ پھر متاثرین کی تعداد بڑھ جائے گی، جس سے ہسپتالوں پر دباؤ پڑے گا۔
اس لیے میں اپیل کرتا ہوں کہ بڑی عید سادگی سے منائیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے اور معیشت کے لیے ضروری ہے۔ ہمارے بوڑھے اور
بیمار لوگوں کے لیے جن کی جان خطرے میں آجاتی ہے ان کے لیے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ عید سادگی سے منائیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Summary for 0.5m ton sugar import being moved to ECC: Hammad rava.pk/ur/2021/01/18/summary-… #HammadAzhar #ECC #Sugar… twitter.com/i/web/status/13511…
Arnab Goswami's WhatsApp chats exposed Modi-media nexus: PM Imran Khan rava.pk/ur/2021/01/18/arnab-go… #ArnabGoswami #Modi… twitter.com/i/web/status/13511…
Pakistan 10th most powerful military in world rava.pk/ur/2021/01/18/pakistan… #PakistanArmy #ISPR #Pakistan… twitter.com/i/web/status/13511…
Peshawar Zalmi became the first PSL franchise to launch its own fashion brand. rava.pk/ur/2021/01/18/peshawar…… twitter.com/i/web/status/13510…
COVID-19 Updates - 18 Jan 2021 #COVID19 #COVID19PH #January2021 #COVID #coronavirus Facebook… twitter.com/i/web/status/13510…
Your email address will not be published. Required fields are marked *