حکومت کا ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

حکومت کا ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

143 views

حکومت پاکستان نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 15 ستمبر سے

اسکول، کالجز اور جامعات سمیت تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

تاہم اس سے قبل اگست کے صحت کے حوالے سے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،  تعلیمی ادارے کھولنے سے

متعلق ایس او پیز کی مختلف تجاویز آ رہی ہیں، صوبوں سے درخواست ہے ایس او پیز سے متعلق تجاویز بھجوائیں۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے اپنے انتظامی دفاتر کھول سکتے ہیں، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *