پاک فضائیہ میں اعلٰی سطح پر ترقیاں کر دیں گئیں

پاک فضائیہ میں اعلٰی سطح پر ترقیاں کر دیں گئیں

27 views

حکومت پاکستان  کی جانب سے  پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اوردس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے

 ترجمان پاک فضائیہ  کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے

جبکہ دس ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عامر رشید

ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی،ائیر وائس مارشل محمد جمال ارشد،ائیر وائس مارشل ظفر اسلم،ائیر وائس مارشل محمد سرفراز

ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر شامل ہیں۔ جبکہ پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر،

ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *