احمد شاہ نے 5 سال کی عمر میں سلور اور گولڈن پلے بٹن حاصل کرلیا

احمد شاہ نے 5 سال کی عمر میں سلور اور گولڈن پلے بٹن حاصل کرلیا

44 views

چائلڈ آرٹسٹ احمد شاہ نے چھوٹی سی عمر میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، صرف 5 سال کی عمر میں سلور اور گولڈن پلے بٹن حاصل کرکے کم عمر یوٹیوبر بن گئے۔

اپنی معصوم باتوں اور چلبلے انداز کی وجہ سے مشہور ننھے احمد شاہ نے نیا ریکارڈ بناڈالا، المعروف ڈاکٹر شاہ صرف 5 سال کی

عمر میں سلور اور گولڈن پلے بٹن حاصل کرنے والے  پاکستان کے سب سے کم عمر یوٹیوبر بن گئے ہیں۔

احمد شاہ کی سوشل میڈیا پر نٹ کھٹ اور معصومانہ انداز گفتگو کی ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے احمد شاہ کا نام اسوقت مقبول ہوا جب انکی وڈیو اوئے یہ میرا بستہ ہے، پیچھے تو دیکھو نے

سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

سوشل میڈیا اسٹار نے نہ صرف پاکستان میں اپنے مداح بنائے بلکہ دیگر ممالک میں بھی انکی شرارت سے بھرپور ویڈیوز کو پسند کیا جاتا ہے۔

اس وقت احمد شاہ کے یوٹیوب چینل پر 14۔1 ملین سبسکرائبرز ہیں جہاں وہ اپنے بھائی ابوبکر اور عمر کیساتھ دل کو چھو لینے والے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

روا نیوز سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی مزید کامیابی اور روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *