ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کردیا

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کردیا

21 views

کورونا وبا کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ ملتوی کردیا گیا، پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  کوروناوبا کی وجہ سےایشیاکرکٹ کپ ملتوی کرناپڑا۔

ایشیاکپ کو جون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 اعلامیہ کے مطابق جون 2021 میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے سری لنکا کرے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی نےایشیاکپ کی میزبانی کےحقوق سری لنکا کو دیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے خود باظابطہ طور پر ایشیاء کپ ملتوی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *