کمبوڈیا میں کتے کا گوشت کھانے اور بیچنے پر پابندی عائد

کمبوڈیا میں کتے کا گوشت کھانے اور بیچنے پر پابندی عائد

38 views

ایشیائی ملک کمبوڈیا میں کتے کا گوشت کھانے، فروخت کرنے اور رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں سخت سزا اور جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا کے سیاحتی علاقے سیم ریپ میں ریبیز اور دیگر بیماریاں ایک علاقے سے دوسرے

علاقے میں منتقل ہو رہی ہیں اور عوام کی صحت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس ضمن میں سیم ریپ کے حکام نے صوبے میں کتے کا گوشت کھانے، بیچنے اور رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ

بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

جبکہ خلاف ورزی پر سخت سزائیں اور جرمانے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت کتے کے گوشت کی

خرید و فروخت پر 5 سال قید اور 12 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ سیم ریپ کو کتوں کی تجارت کا مرکز قرار دیا تھا جہاں سالانہ 30 لاکھ کتے گوشت کے حصول کے لیے کاٹ دیئے جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *