رابی پیرزادہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں،کیا وہ ملک چھوڑ دیں گی؟؟

رابی پیرزادہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں،کیا وہ ملک چھوڑ دیں گی؟؟

46 views

سابق پاکستانی گلوکار رابی پیرزادہ ایک بار تنازع کا شکار ہوگئیں، ملک چھوڑنے کی ٹوئٹ پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

تحریر۔۔۔غانیہ خالد

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر پاکستانی سابق گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ ٹرینڈ کرنے لگیں۔

مگر وجہ کیا بنی؟؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہے۔

تو ہوا کچھ یوں رابی پیرزادہ والنٹیر فورس نامی ہینڈل کی جانب سے ایک غیرمہذب ٹویٹ کیا گیا جس کے بعد

سوشل میڈیا صارفین نے اپنی تنقیدی توپوں کا رخ رابی پیرزادہ کی جانب کردیا۔

جس کے بعد سابق گلوکارہ بھی ناراض ہوگئیں اور مایوس ہوکر خود پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانیوں اور بھارتیوں کا بھی موازنہ کردیا۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ درحقیقت یہاں ایک وجہ ہے کہ لوگ پاکستان چھوڑ جاتے ہیں۔ آج میں آپکو بتادوں کہ

بھارتی ہم سے بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کبھی مجھے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔

پاکستانی شہریت چھوڑ کر انڈین شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا میں

ماضی میں کہی گئی بات پر معافی چاہتی ہوں، یہ قوم صلاحیتوں کی حقدار نہیں، نہ آپ کی آواز کی اور نہ میری پینٹنگز کی۔ میں بھی چھوڑ دوں گی۔

رابی پیرزادہ کے ملک چھوڑنے کے اعلان کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

تاہم عدنان سمیع نے انکو جواب میں اچھی صحت کیساتھ خوشی اور نیک تمناؤں کی دعا دی۔

رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، ان باتوں کا الزام دیا جو آپ نے نہیں کی تھیں۔۔۔

آج جب یہ میرے ساتھ ہوا ہے تو مجھے اندازہ ہوا کہ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں، عدنان بھائی میں معذرت خواہ ہوں۔

ٹوئٹر پر کچھ دیر تک دونوں شخصیات کی طرف سے ٹوئٹس کا سلسلہ بندھا رہا مگر رابی پیرزادہ نے ملک چھوڑنے کے اعلان پر اپنا مؤقف تبدیل کرلیا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میرے خون میں شامل ہے۔ آپ کے الفاظ یا بدتمیزی پر مبنی تبصرے مادر وطن سے متعلق میرے جذبات کو نہیں بدل سکتے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کیخلاف بحث رابی پیرزادہ والنٹیر فورس نامی ہینڈل غیرمذہبی ٹویٹ پر ہوئی

جس کے بعد سابق اداکارہ نے ٹویٹ اور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

تو دوسری جانب اداکارہ کے کسی کو گالی اور اظہاررائے دینے سے روک نہیں سکتی کا بیان دیا۔

رابی پیرزادہ کے بار بار بدلے جانے والے موقف اور بیان میں تضاد کے باعث سوشل میڈیا پر بحث پراون چڑھ گئی

اب دیکھنا یہ کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *