پاکستان میں ایڈز کے ایک لاکھ 83 ہزار مریض

پاکستان میں ایڈز کے ایک لاکھ 83 ہزار مریض

24 views

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ملک میں ایڈز کے کل ایک لاکھ 83 ہزار مریض ہیں مگر رجسٹرڈ صرف 25 ہزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب اور دیگر اراکین نے ایڈز کے مریضوں سے

متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا۔

جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی مسائل اور

مقامی رسم و رواج کے باعث لوگ اس بیماری کی نشاندہی کرنا پسند نہیں کرتے۔

اسی لیے ایڈز کے ٹیسٹ بھی کم ہی ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک میں ایڈز کے کل ایک لاکھ 83 ہزار مریض ہیں مگر رجسٹرڈ صرف 25 ہزار ہیں۔

جس پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا میں جب ٹیسٹ کم ہیں تو مریض بھی کم نظر آتے ہیں۔ ایڈز کے بھی ٹیسٹ کم ہوں گے تو مریض کم ہوں گے۔

اس حوالے سے پائیدار ترقی کے اہداف کی ایڈز سے متعلق کمیٹی کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *