اسٹاک مارکیٹ حملہ : دہشت گرد سلمان کے بارے میں حیران کن انکشافات

اسٹاک مارکیٹ حملہ : دہشت گرد سلمان کے بارے میں حیران کن انکشافات

85 views

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملے ملوث دہشت گرد سلمان کی بہن نے اہم انکشافات کردیئے، دہشت گرد سلمان والد کے انتقال کے بعد گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملے ملوث دہشت گرد سلمان کے بارے اہم انکشافات اس وقت سامنے آئے

جب سندھ پولیس کے جوانوں کی بروقت کارروائی میں جاں بحق دہشتگرد سلمان کی لاش لینے اس کے گھر والے پہنچ گئے۔

دہشت گرد سلمان کی بہن 21سالہ سائرہ نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ میرا بھائی 1993 میں پیدا ہوا تھا اور 2012 کو والد کے

انتقال کے بعد گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

بھائی سلمان نے میٹرک کی تعلیم بلوچستان کےضلع کیچ کے شہر تربت میں واقع زبیدہ جلال خان سکول سے حاصل کی تھی

میٹرک کے بعد سلمان نے لورالائی میں واقع بلوچستان ریزیڈنشل کالج (بی آر سی) میں داخلہ لیا تھا، لیکن تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔

سائرہ نے بتایا کہ ان 8 سالوں میں وہ صرف ایک دفعہ ہی ہم سے ملنے ایک رات کے لئے گھر آیا تھا اور صبح ہوتے ہی گھر سے

چلا گیا اس کے بعد ہمارا اس سے صرف موبائل فون پر ہی رابطہ ہوتا تھا۔

سارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ وہ ایسا قدم اٹھائے گا ، ہم اس کی لاش بھی صرف اپنی والدہ کی خواہش پر لینے

کراچی آئے تھے کیونکہ وہ اپنے بیٹے کا آخری دیدار کرنا چاہتی تھی۔

ہم لوگوں نے متعدد بار اپنے بھائی سلمان کو ہتھیار ڈالنے کے لیے مجبور کیا لیکن ہم جیسے ہی اسے ہتھیار ڈالنے کا کہتے تو

وہ ہماری فون کال کاٹ دیتا تھا اور دوبارہ کئی کئی دن تک رابطہ نہیں کرتا تھا۔

خیال رہے کہ 29 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور

اسٹاک ایکسچینج کے 3سیکیورٹی گارڈز سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے مخصوص گروپ  نے قبول کی، جس نے دو سال پہلے

چینی قونصلیٹ پر بھی حملہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *