شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،4 جوان شہید

شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،4 جوان شہید

47 views

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کارروائی کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک بھی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے بویا علاقے

سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں وژدہ سر کے علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی خفیہ معلومات پر کی گئی،جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت

گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 4 جوانوں نے مادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں کی شناخت سپاہی محمد اسمٰعیل خان، سپاہی محمد شہباز خان یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور

سپاہی رضوان خان کے نام سے ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *