ملک بھر میں مویشی منڈی کے اوقات کار صبح6 بجے سے شام 7 بجے تک ہونگے

ملک بھر میں مویشی منڈی کے اوقات کار صبح6 بجے سے شام 7 بجے تک ہونگے

68 views

عیدالاضحیٰ کے لیے ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس لاہور میں ہوا

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی چیف سیکریٹریز نےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر ا سکرینگ کی جائے گی۔

ملک بھر میں 700مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں اور ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ دیہاتوں اور شہروں کے درمیان مویشیوں اور افراد کی نقل و حرکت سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مویشی منڈیوں کا بہتر نظم و نسق ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ شہر کے اندر کسی کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے شرکا کو بتایا کہ  تمام متعلقہ افراد کو ایس او پیز فراہم کر دی گئی ہیں اور

ان پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے 3 لاکھ افراد کو کورونا سے بچایا گیا ہے اور

این سی او سی نے 3 شہروں میں کورونا کے تیزی سے پھیلاوَ کی نشاندہی کی۔

حکومت کی طرف سےبروقت اقدامات سے کورونا کے زیادہ پھیلاؤ کو روکا گیا اور اس وقت ملک بھر میں 321 مقامات پر ا سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *