صدر ٹرمپ نے آخرکار ماسک پہن لیا

صدر ٹرمپ نے آخرکار ماسک پہن لیا

21 views

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے پہلی بار فیس ماسک پہن لیا، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے کیلئے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن میں ایک اسپتال کے دورے کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کالے رنگ کا ماسک پہنا ہوا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو نہ کی تاہم وائٹ ہاؤس سے نکلتے وقت انہوں نے کہا کہ وہ کبھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں تھے۔

اس کے لیے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے، جب آپ اسپتال میں ہوں اور بہت سارے لوگوں سے واسطہ پیش آرہا ہو

جن میں سے بعض تو ابھی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہوں، تو ایسے میں تو ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے قریبی گارڈز، طبی عملوں اور مشیروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں

اس کے باوجود امریکی صدر فیس ماسک پہننے سے کتراتے تھے۔

دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 32 لاکھ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ

وہاں اب تک ایک لاکھ 35 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *