کراچی میں مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کراچی میں مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

14 views

کراچی میں انتظامیہ نے مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، 70 سے زائد دوکانداروں پر 4 لاکھ 76 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں دودھ فروشوں نے ایک بار پھر اپنی مان مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔

جس کے بعد شہر بھر میں دودھ 110 روپے فی لیٹر فروخت ہونے کے بجائے 120 روپے میں فروخت ہونے لگا تھا۔

شہریوں کی دہائی اور منتوں کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی مہنگے داموں میں دودھ پیچنے پر دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

شہری انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 76 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور

دودھ مہنگا بیچنے والوں پر 4 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *