دو قسطیں دیکھنے کے بعد ارطغرل دیکھنا چھوڑ دیا:سعید نور

دو قسطیں دیکھنے کے بعد ارطغرل دیکھنا چھوڑ دیا:سعید نور

19 views

پاکستان فلم انڈسٹری کے فلم ساز سعید نور نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور ترک ڈارمہ ارطغرل غازی کی صرف دو قسطیں دیکھنے کے بعد چھوڑدیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان ٹیلی ویژن پر شہرآفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی یکم رمضان سے شروع کیا گیا۔

جس کی اب تک 50 سے زائد قسطیں نشر کی جاچکی ہیں۔

ملک میں ارطغرل کی بڑھتی شہرت پاکستانی فنکاروں کو راس نہیں آئی اور وہ مخالفت پر اتر آئے، لیجنڈ اداکارہ شان شاہد سے

لیکر خوبرو اداکارہ ریما خان بھی ارطغرل غازی کو پاکستان پر نشر کیا جانے پر خوش نہیں ہے۔

اداکاروں کا ماننا ہے کہ سرکاری چینل پر غیرملکی مواد کے بجائے ملک کے ٹیلنٹ اور ڈراموں کو فروغ دینا چاہیئے۔

ان شخصیات میں فلم ساز سعید نور بھی شامل ہوگئے ہیں، انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل

ارطغرل غازی کی 2 قسطیں نیٹ فلیکس پر دیکھی تھیں۔

مجھے ارطغرل ڈرامہ اچھا نہیں لگا، جس کی وجہ سے ڈرامے کی مزید قسطیں دیکھنا چھوڑدی تھیں۔

ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو اسلامی تاریخ محمد بن قاسم پر فلم بناؤں گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *