پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر 13 حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر 13 حاصل کرنے میں کامیاب

15 views

پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر 13 حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، جو غربت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے منسلک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 2020 میں پائیدار ترقی کے

حوالے سے 200ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 93 ممالک نے پائیدار ترقی کے گول نمبر 13 (کلائمیٹ ایکشن) کو

حاصل کرلیا جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہدف کا حصول ملک

میں بڑے پیمانے پر جنگلات کے رقبے میں اضافے ،کلین گرین پاکستان منصوبوں، عالمی حدت کا باعث بننے والی

ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں کیلئے رینیوایبل انرجی کے منصوبوں کو عمل میں لانا، ٹرانسپورٹ سیکٹر

کو ماحول دوست بنانے کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی متعارف کرانا اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017 جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *