بچن خاندان کورونا کا شکار،شاہدآفریدی کا نیک خواہشات کا اظہار

بچن خاندان کورونا کا شکار،شاہدآفریدی کا نیک خواہشات کا اظہار

10 views

بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور انکے دیگر اہلخانہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے مائیکرہ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ میں

سینئر بچن اور جونیئر بچن کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشیک، بہو ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھیا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

امیتابھ بچن اور ابھیشیک اس وقت ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں اسپتال انتظامیہ نے دونوں کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔

امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے ٹویٹر پر اپنا  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *