اتحاد ایئرویز پاکستان کیلیے ہفتے میں 12پروازیں آپریٹ کرے گی

اتحاد ایئرویز پاکستان کیلیے ہفتے میں 12پروازیں آپریٹ کرے گی

15 views

 پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر اتحاد ایئرویز کا  16 جولائی سے پاکستان کیلیے اپنی پروازوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ 

تفصیلات  کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن  اتحاد ایئرویز پاکستان کیلیے اب  ہفتے میں 12پروازیں آپریٹ کرے گی

جبکہ اس  حوالے سے  مسافروں کیلیے نئی ٹریول ایڈ وائزری بھی جاری کردی گئی ہے

ذرائع کے مطابق اتحاد ایئر ویز لاہور سے 7،کراچی سے 3جبکہ اسلام آباد سے 2پروازیں چلائے گی۔

دوسری جانب  اتحاد ائیر ویز  سے سفرکرنے والے مسافروں کو پرواز سے96گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا

،کورونا کے حوالے سے اقدامات 16جولائی سے  ہی نافذالعمل ہونگے

جبکہ پاکستان کی صرف ایک مخصوص لیبارٹری سے کروایا گیا،ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *