پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین ڈاکٹر عطاء الرحمن نے  اچھی خبر سنادی

پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اچھی خبر سنادی

27 views

پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے لیے چائنا کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان  نے  پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر  سناتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ   پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے لیے چائنا کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عطا الرحمان کا  مزید بتانا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے ڈریپ کو ایپلیکیشن بھیج دی ہے، جیسے ہی ڈریپ ہماری سفارشات کو منظور کرے گا

مذکورہ ویکسین کا کلینیکل ٹرائل فوری طور پر بڑے پیمانے پر شروع کر دیا جائے گا

کراچی یونیورسٹی کے بائیو ٹیکنیکل اینڈ انٹرنیشنل کیمیکلز سنٹر کے ساتھ چائنا کی کمپنی کا معاہدہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  جیسے ہی پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کا کلینیکل ٹرائل مکمل ہوگا، فوری طور پر کرونا وائرس کی ویکسین مارکیٹ میں کم سے کم قیمت پر

فروخت کے لئے پیش کر دی جائے گی، اس کے علاوہ ہمارا چائنہ کی کمپنی کے ساتھ یہ معاہدہ بھی ہوا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین کی کم سے کم قیمت  رکھی جائے گی۔

چائنہ میں کرونا وائرس کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ چائنا میں اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے فیز ون اور فیز ٹو ہوچکے ہیں

اب چائنا اپنے آخری مرحلے یعنی فیز تھری میں داخل ہوچکا ہے، چائنہ میں اس ویکسین کے فیز ون اور ٹو کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں،

تاہم پاکستان میں اس ویکسین کا فیز ون اور فیز تھری ہوگا جس کے بعد اس ویکسین کو حتمی قرار دے دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *