آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

16 views

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بولر جیسن بولڈر انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے۔

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ساؤتھمپمٹن میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، پاکستان کےْ

محمد عباس 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سرفہرست ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے

کیوی کپتان ولیم سن چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے

بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چوتھے، بھارت کے روی چندر ایشون پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

باؤلرز کی طرح اس فہرست کے ٹاپ ٹین پر پاکستانی بیٹسمین جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *